اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) دہشت گرد تنظیم سے اپنے سفیروں اور فوجیوں سمیت 49 شہریوں کو بازیاب کرانے کے بعد امریکہ کے ساتھ ملکر داعش دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترکی کی جانب سے یہ فیصلہ پارلیمنٹ کی جانب سے ایک قرار داد منظورکرنے کے بعد کیا گیا، قرارداد میں 298 ممبران نے دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے خلاف کارروائی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 98 ممبران نے اس کی مخالفت کی۔ قرارداد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف کارروائی کے دوران امریکہ اور یورپی ممالک کو ترکی کی سرزمین استعمال کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ ترکی پہلے دولت اسلامیہ عراق و شام کا سب سے بڑا حامی ملک تھا اور داعش دہشت گردوں کو ترکی پر بہت بڑا عتماد تھا اور اسی وجہ سے داعش دہشت گردوں نے ترکی 49 سفارتکاروں اور اہلکاروں کو آزاد کردیا تھا لیکن اب ترکی نے امریکہ کے ساتھ ملکر داعش کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
.......
/169